اکثر خواتین بالوں کی خوبصورتی ک لیے مھندی کا استعمال کرتی ہیں لیکن پھر بھی ان کو وہ رنگ نھیں ملتا جسکی انکو خواھش ہوتی ہے اور پھر وہ بازاری رنگوں کو استعمال کرنا شروع کر دیتی ہیں جس کی وجہ سے بال بے رونق اور کمزور ہوجاتے ہیں۔
تو آج ہم اپنی ان بہنوں کے لیے اپا زبیدہ کا مشھور نسخہ لے کر آئے ہیں۔ جس سے آپ کے بال مزید مضبوط اور صحتمند ہونے کے ساتھ آپ کو بہت خوبصورت براؤن رنگ بھی ملے گا۔
مہندی بنانے کا طریقہ:
۔ 2 کپ پانی میں 1 چمچ چائے کی پتی اور 1 چمچ کلونجی شامل کر کے ان کو اتنی دیر پکائیں کہ پانی سوا کپ رہ جائے۔
اسکے بعد ایک پیالے میں، ایک کپ کے قریب سوکھی مہندی، 1 انڈہ، 2 چمچ تیل (ناریل، سرسوں یا زیتون)، 1 چمچ نوابی کتھا (پان والے سے مل جائے گا)، اور 1 چمچ املی کا گودھا شامل کر کے مکس کریں پھر اس میں پتی اور کلونجی والا ڈال کر اچھے سے کلا لیں اور 2 سے 3 گھنٹے کیلیئے رکھ دیں۔
لگانے کا طریقہ:
مہندی لگانے سے ایک دن پہلے بالوں کوشیمپو کریں پھر اس سے اگلے دن اس مہندی کو اپنے بالوں پر لگائیں اور ۴سے ۵ گھنٹے رہنے دیں۔ مہندی خشک ہوجائے تو اسے پانی سے دھو لیں
اسکے بعد کوئی بھی تیل (سرسوں یا ناریل )لے کر اس میں ½ چمچ لیموں کا رس شامل کریں اور گیلے بالوں میں لگا کر ہوا میں خشک ہونے دیں، پھر اگلے دن شیمپو کرلیں
اس عمل کو مہینے میں 2 بار کریں، آپ کے بال خوبصورت براؤن اور چمکدار ہوجائیں گے
GIPHY App Key not set. Please check settings